ایک دن کی بات ہے۔ گرمیوں کا موسم تھا۔ سورج زوروں پر تھا اور ہر طرف دھوپ ہی دھوپ تھی۔ ایک کوا بہت پیاسا تھا۔ وہ پانی کی تلاش میں اِدھر اُدھر اُڑتا رہا، لیکن کہیں بھی پانی نہ ملا۔

آخرکار وہ ایک باغ میں پہنچا۔ وہاں اُس نے ایک مٹی کا گھڑا دیکھا۔ کوا بہت خوش ہوا۔ اُس نے جھانک کر دیکھا تو گھڑے میں تھوڑا سا پانی تھا، لیکن پانی اتنا نیچے تھا کہ اُس کی چونچ وہاں تک نہیں پہنچ سکتی تھی۔

کوا کچھ دیر سوچتا رہا۔ پھر اُس کے ذہن میں ایک ترکیب آئی۔ اُس نے آس پاس سے کنکریاں چننی شروع کیں اور ایک ایک کر کے گھڑے میں ڈالنے لگا۔ جیسے جیسے وہ کنکریاں ڈالتا گیا، پانی اوپر آتا گیا۔

آخرکار پانی اتنا اوپر آ گیا کہ کوا آسانی سے اپنی چونچ سے پی سکا۔ اُس نے خوب سیر ہو کر پانی پیا، اور خوشی خوشی اُڑ گیا۔

اخلاقی سبق:
مشکل وقت میں بھی ہمت نہ ہاریں، عقل سے کام لیں، کامیابی ضرور ملے گی۔

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here