2-line Attitude Quotes

ان کا غم ان کا تصور ان کی یاد کٹ رہی ہے زندگی آرام سے

گزر گئے ہیں جو خوشبوئے رائگاں کی طرح

وہ چند روز میری زندگی کا حاصل تھے

کہاں کے عشق و محبت کہاں کے ہجر و وصال

یہاں تو لوگ ترستے ہیں زندگی کے لیے

مجنوں نہ دشت میں ہے نہ فرہاد کوہ میں تھا جن سے لطف زندگی وہ یار مر گئے

لکھنا مرے مزار کے کتبے پہ یہ حروف مرحوم زندگی کی حراست میں مر گیا

محبت رہی چار دن زندگی میں رہا چار دن کا اثر، زندگی بھر

کیا کہوں زندگی کے بارے میں ایک تماشا تھا عمر بھر دیکھا

کیا کہوں زندگی کے بارے میں ایک تماشا تھا عمر بھر دیکھا

لوح جہاں سے پیشتر لکھا تھا کیا نصیب میں

کیسی تھی میری زندگی کچھ تو پتہ چلے مجھے

یہی اک سانحہ ھے اپنی زندگی کے ساتھ نہیں نصیب میں جو اس کی جستجو رکھنا

تو ملا ہے تو اب یہ غم ہے پیار زیادہ ہے زندگی کم ہے

ناصر بہت سی خواہشیں دل میں ہیں بے قرار

لیکن کہاں سے لاؤں ، وہ بے فکر زندگی

زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مرچلے

جبر کے اندھیروں میں زندگی گزاری ہے

اب سحر جو آئے گی ، وہ سحر ہماری ہے

زندہ رہنا ہے تو حالات سے ڈرنا کیسا جنگ لازم ہو تو لشکر نہیں دیکھے جاتے

 

 

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here