Sad quotes that can express your feelings

these sad quotes will touch your heart and you will feel that its all about you so read and share with those who made you sad and tell them how you are feeling right now

سکون اور عشق وہ بھی دونوں ایک ساتھ رہنے دو غالب کوئی عقل کی بات کرو۔

یہاں قدم قدم پر نئے فنکار ملتے ہیں لیکن قسمت والوں کو سچے یار ملتے ہیں۔

چلتے رہیں گے قافلے میرے بعد بھی یہاں اک ستارہ ٹوٹ جانے سے فلک تنہا نہیں ہوتا۔

یہ تو وہ دکھ ہیں جو بتائے ہم نے اب وہ سوچو جو چھپائے ہوں گے۔

اس لیے تو زمانے میں اجنبی ہوں میں کہ سارے لوگ فرشتے ہیں آدمی ہوں میں۔

بہت بھیڑ تھی ان کے دل میں خود نہ نکلتے تو نکال دیے جاتے۔

کاش کوئی تو ایسا ہو جو اندر باہر جیسا ہو۔

لوگ اکڑ کر ایسے جیتے ہیں جیسے آب حیات پیتے ہیں۔

کمال بات یہ ہے کہ لفظوں سے ہی خاموشی ٹوٹتی ہے اور لفظ ہی خاموش کر دیتے ہیں

جب جینے کا شوق تھا تو دشمن ہزار تھے اب مرنا چاہتا ہوں تو قاتل نہیں ملتا۔

بے موت مر جاتے ہیں بے آواز رونے والے۔

زندگی تو ہی مختصر ہو جا شب غم مختصر نہیں ہوتی۔

یوں ہی تو نہیں ہوتی بھیڑ جنازوں میں ہرشخص اچھا ہے چلے جانے کے بعد۔

لوگ بدل جاتے ہیں سچ ہے یہ میں نے دیکھا ہے بھروسہ کر کے۔

بہت دن رہ لیے اس جسم میں اب یہ ارادہ ہے یہ گھر خالی کر دیں ،

اس شہر کو ویران کر جائیں۔

زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمین پاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے۔

۔

یہ جو میری لحد پر روتے ہیں نا ابھی اٹھ جاؤں تو جینے نہ دیں۔

میرے بارے میں رائے مت دینا غالب میرا وقت بھی بدلے گا اور تیری رائے بھی۔

حادثوں کی مار سے ٹوٹے مگر زندہ رہے زندگی جو زخم بھی تو نے دیا گہرا نہ تھا۔

جو گزاری نہ جا سکی ہم سے ہم نے وہ زندگی گزاری ہے۔

ہم پر اترے ہیں حوصلے کمال کے لوگ منتظر ہی رہے ھمارے زوال کے۔

منافقوں کی بستی کے اپنے ڈیرے ہیں تیرے منہ پر تیرے ہیں میرے منہ پر میرے ہیں۔

محبت دیکھ لی ہم نے زمانے بھر کے لوگوں کی جہاں کچھ دام زیادہ ہوں وہاں انسان بکتے ہیں۔

صبح کے تخت نشین ، شام کو مجرم ٹھہرے ہم نے پل بھر میں نصیبوں کو بدلتے دیکھا ہے۔

بھوک صرف کھانے کے لیے نہیں لگتی ،

بعض دفعہ لفظوں کے لیے بھی لگتی ہے ،

اس اک جملے کے لیے بھی لگتی ہے کہ ۔۔

مجھے تم سے محبت ہے۔

دو محبت کرنے والوں کی عزت ہمیشہ سانجھی ہوتی ہے ،

لیکن جب دونوں میں سے ایک کو اپنی عزت کی فکر پڑ جائے

نا تو دوسرا سنگسار ہو کر رہ جاتا ہے۔

جو سب کے سامنے آپ کو قبول نہ کر پائے ،

وہ تنہائیوں میں بھی آپ پر کوئی حق نہیں رکھتے۔

آنسوؤں کی ضمانت بھی جہاں کام نہ آئی وہ شخص لفظوں کا یقین خاک کرے گا ؟

تعلق کی کتاب میں پہلا لفظ ایمانداری کا تحریر نہ ہو تو ،

آخری صفحے پر جدائی مقدر بن جاتی ہے۔

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here